نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکورٹی کا خیال رکھنے پر وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں، وزیراعظم نیوزی لینڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کرکٹ سیریز کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن ہوتا ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کے لیے کتنا مایوس کن ہے۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار