بچوں اور خواتین سے زیادتی، سندھ میں 10 ماہ کے دوران 230سے زائد کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج

کراچی: صوبہ سندھ میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران 230 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں 55 سے زائد واقعات میں اجتماعی زیادتی کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 272 زیادتی جبکہ اجتماعی زیادتی کے 82 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین فورس کے اہلکار کی شہادت کا معاملہ، ملزم سوئیڈن فرار

پولیس کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ کراچی میں جنوری سے لے کر اب تک زیادتی کے 235 واقعات رپورٹ ہوئے، اجتماعی زیادتی کے واقعات 50 کے قریب ہیں۔ گزشتہ برس کراچی میں اجتماعی زیادتی کے 74واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

اب تک پولیس نے مجموعی طور پر 89 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور سینٹر فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن (سی آر ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق صرف جولائی میں ملک بھر میں 133 خواتین اغوا ہوئیں جبکہ 85 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کلفٹن 26 اسٹریٹ پر پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد اہلکار کا مبینہ قاتل خرم نثار ترکی کے راستے سوئیڈن پہنچ گیا۔

ذرائع کا گزشتہ روز دعویٰ تھا کہ ملزم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، خرم نثار کے فرار ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی۔

Related Posts