لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کانوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سماعت کیلئے وزارتِ داخلہ کو سکیورٹی تحفظات تھے، کیس کی سماعت جیل میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہوگی۔
الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے۔پیپلز پارٹی کا مطالبہ
سائفر کیس کی سماعت کرنے والے معزز جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل جائیں گے جبکہ اسی کیس میں آج عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ کی مدت مکمل ہوچکی ہے۔ سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اسی کیس کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی ناانصافی کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔ بند کمرے میں مقدمے کی سماعت کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ آئین بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔