سیالکوٹ: جمعہ کے روز راجکو فیکٹری میں توہین مذہب کے بے بنیاد الزام کے تحت قتل کے بعد جلایا جانیوالا پریانتھا کمارا مسیحی نکلا، مقتول کے مذہب کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
سیالکوٹ کے مذہبی حلقوں کے مطابق توہین مذہب کی آڑ میں سیالکوٹ میں سر عام قتل کئے جانے والا منیجرپریانتھا کمارا کافی عرصہ سے مسیحیت قبول کر چکا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول سیالکوٹ کے مسیحیوں کے روز گار کیلئے بھی کوشاں تھا اور اس حوالے سے بھی شرپسند عناصر پریانتھا کمارا سے شدید غصہ تھے۔
واضح رہے کہ جمعہ 3دسمبر کے روز سیالکوٹ کی راجکو فیکٹری میں سری لنکن پروڈکشن منیجر پریانتھا کمارا کو توہین مذہب کے جھوٹے الزام کے تحت بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن منیجر کی باقیات کولمبو پہنچادی گئیں