اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں اراکین اسمبلی کو ارسال کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارسال کیے گئے ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری شامل ہے جب کہ ‏ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کیلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے پرغور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی تنخواہ میں اضافہ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سےکیا جا رہا ہے اراکین پارلیمنٹ ‏کی تنخواہوں میں اضافہ معمول کےمطابق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے ارکین تنخواہوں میں اضافے کو پہلے ہی مسترد کر ‏چکے ہیں اس لیے کل یہ اجلاس میں پیش ہوا تو مسترد ہو جائے گا۔

امیگریشن و اورسیز ایمپلائمنٹ بیورو میں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری، ایف بی آرڈیٹاہیک معاملے پر آپریشنل ‏ایمرجنسی نفاذ کا فیصلہ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی وفاقی کابینہ ‏ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دیامیر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی نجکاری کے 10 اگست کے فیصلوں کی ‏توثیق، کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق اور ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی ‏توثیق بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین، ممبران کی تنخواہ اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔ نادرا ممبران کی ‏تقرری کیلئے وزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ وفاقی ‏کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Posts