کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 positivity ratio higher than three percent after 70 days: Asad Umar

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری دوسری لہر کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

اسد عمر کی زیرصدارت منگل کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا وائرس سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔

اس اجلاس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ حکومت عوام کے مکمل تعاون سے کورونا وائرس کے وباء کو کامیابی کے ساتھ قابو کرنے میں کامیاب رہی ہےاور اب کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کوروکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:سری لنکا میں امریکا کیلئے ماسک بنانے والے 1000مزدور کورونا وائرس کا شکار

وفاقی وزیر نے کہا کہ چہرے کے ماسک کا استعمال لازمی ہے اور تعلیمی اداروں اور بینکویٹ ہالوں میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کے نفاذ پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔

Related Posts