راولپنڈی، ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 11ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 11ملزمان گرفتار
راولپنڈی، ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 11ملزمان گرفتار

راولپنڈی :تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل، ڈھوک سیدوں اور گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 1 ملزم، اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے پر 3 ملزمان، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان اور منشیات فروش سمیت 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 80 گھروں اور 1189 افراد کو چیک کیا گیا اور بغیر نمبر 03 موٹرسائیکل بھی قبضے میں لیے۔

آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، لیڈیز پولیس ،ایلیٹ سیکشن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔

Related Posts