راولپنڈی :پولیس نے معصوم بچوں سے بدفعلی کے دوران برہنہ ویڈیوز بنانے والے جنسی درندے کوگرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے برہنہ ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔
تھانہ گوجرخان کی حدود میں ملزم حیدر علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جان پہچان کے معصوم بچوں سفیان اور عامر سے بدفعلی کی اور ان کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں ۔پولیس نے ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
گوجرخان کی حدود میں درندہ صفت حیدر علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معصوم بچوں سفیان اور عامر کے ساتھ بدفعلی کی اور معصوم بچوں کی برہنہ ویڈیوز بھی بناتا رہا ۔
ملزم حیدرعلی متعدد مرتبہ یہ فعل کر چکا ہے اور گوجرخان تھانے میں پہلے بھی اس کے خلاف زنا کے مقدمات درج ہیں ،ملزم اپنے ہی جان پہچان کے کم عمر بھولے بھالے طالب علموں کو بہلا پھسلا کر ان سے زیادتی کرتا اور ان کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا ۔
ملزم حیدر علی تھانہ گوجرخان کے دو مقدمات میں پولیس کو کو مطلوب تھا جبکہ ملزم حیدر علی کا ساتھی رحمت اللہ پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مزدور کا قتل، پولیس نے فیکٹری مالکان سے سازباز کرکے معاملہ دبادیا