کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، پولیس کی تابڑ توڑکارروائیاں، 798 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 police encounters in Karachi, 4 accused killed, one injured

 کراچی : شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 798 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 85 کلو 139 گرام سے زائد چرس، 13 کلو 114گرام افیون، 72 گرام آئس/کرسٹل اور 446 گرام ہیروئن برآمد کی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 75 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیکر فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیئے جا چکے ہیں،پولیس نے 12 دستی بم بھی برآمد کئے۔

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 2مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور 04 زخمی سمیت 05 ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا گیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کیا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے 5موٹرسائیکل/کار لفٹرز کو گرفتار کر کے 6موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔

مزید پڑھیں:صوبہ سندھ میں نومبر کے دوران 109 افراد قتل ہوئے۔پولیس رپورٹ میں انکشاف

اینٹی وائلینٹ کرائم سیل کراچی نے رواں ہفتے ٹارگٹڈ کارروائی میں 1اغواءکار کو گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 56 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 1گاڑی تحویل میں لے لی۔

Related Posts