چوہدری برادران اور وزیر اعظم کی ملاقات، تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر نہیں آیا۔ق لیگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری برادران اور وزیر اعظم کی ملاقات، تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر نہیں آیا۔ق لیگ
چوہدری برادران اور وزیر اعظم کی ملاقات، تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر نہیں آیا۔ق لیگ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ اور ق لیگ کے جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر نہیں کیا گیا، نہ اس کی حمایت اور نہ ہی مخالفت میں کوئی بیان جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ لاہور کے ساتھ ساتھ چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد نے تحریکِ عدم اعتماد پر بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات، ق لیگ کا مکمل حمایت کا اعلان

مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جب تحریکِ عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی تو حمایت کا اعلان کیسے ہوسکتا ہے؟ البتہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اپوزیشن کی مزاحمت پر بات چیت ضرور ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران ذکر کیا کہ اپوزیشن آج کل آپ کے گھر کے چکر لگارہی ہے۔ ق لیگ نے تاحال تحریکِ عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ملاقاتیں اور مشاورت جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم نے چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی جس کے دوران چوہدری برادران نے یقین دہانی کرائی کہ ہم حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ق لیگی رہنماؤں میں چوہدری مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی شامل تھے۔ 

حکومتی وفد میں شامل وزیراعلیٰ عثمان بزرار، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار، پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Posts