شہباز شریف کا شام کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، زلزلے پر اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے شام کے ہم منصب حسین ارنوس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران شام میں زلزلے کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے شامی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہر ممکن مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستانی ٹیم کا زلزلہ زدہ ترکی میں ریسکیو آپریشن مکمل

متاثرینِ زلزلہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے متعلقہ محکموں کو مشکل گھڑی میں شام کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔ شام میں پاکستانی سفیر حکام سے رابطے میں ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جلد زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ٹرکوں کا قافلہ روانہ کرے گا۔ ہم پہلے لی خیموں، کمبلوں اور گرم کپڑوں پر مشتمل امدادی سامان کی کھیپ کا خصوصی طیارہ روانہ کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شام میں زلزلہ زدگان اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے طبی ٹیم جلد شام روانہ کریں گے۔ شامی ہم منصب نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کے عوام سے یکجہتی کے اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

Related Posts