وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس: وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کیلئے فنڈز کے اجراء پر گفتگو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام اور باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 432.23 پوائنٹس کی مندی

ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 مئی کے روز ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے معاشی استحکام اور بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر آگہی بھی دی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ہم نے نویں جائزے کیلئے تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر لیا، ہم معاہدے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں اور فنڈز کے اجراء کیلئے پر امید ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل قائم کی جس کا مقصد ملک کو درپیش بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے قرض کا اجراء پاکستان کیلئے بے حد اہم ہے۔

Related Posts