وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا آغاز ،عوام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرلیا، اشیاء کی قلت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt approves 10% tax rebate on edible oil’s import

کراچی:وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا آغاز ہو گیا جس کے تحت رمضان المبارک میں 19اشیائے ضروریہ سبسڈی کے تحت خصوصی رعایت پر دستیاب ہوں گی جبکہ دیگر 1500سے زائد اشیاء پر بھی رعایت دی جائے گی۔

یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا800روپے، چینی فی کلو گرام68روپے، گھی فی کلو گرام170روپے، کوکنگ آئل پر20روپے فی لیٹر ، دال چناپر15روپے، دال مونگ10روپے، دال ماش دھلی ہوئی10روپے، دال مسور30روپے، سفید چنا25روپے، بیسن 20روپے، کھجور20 روپے، باسمی چاول10روپے، سیلا چاول10روپے، ٹوٹا چاول پر فی کلو 12روپے ، لال شربت100ایم ایل 25روپے بوتل، لال شربت800ایم ایل 20روپے بوتل، چائے50روپے کلو، دودھ ( یو ایچ ٹی)فی لیٹر 20روپے جبکہ مصالحہ جات پر10فیصد خصوصی رعایت ہو گی۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمت میں اضافہ

رمضان ریلیف پیکیج کے آغاز ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کر لیا ہے تاہم کچھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بعض اشیاء کی قلت کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 6 ارب سے زائد کا پیکیج تیار کیا تھا جس کے بعد چینی، دودھ، گھی، تیل اور آٹا سستا ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کورمضان پیکیج دینے کیلئے 6اعشاریہ 6 بلین روپے رکھنے کی تجویز دی تھی، وزارت صنعت وپیداوارنے چینی کی قیمت کو 68 روپے تک لانے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

Related Posts