سیکورٹی خدشات، عمران خان کا خاموشی سے کوئٹہ جانے کا فیصلہ ،معاملات طے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan will visit Balochistan today

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ متاثرین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا، سیکورٹی وجوبات کی بناء پر دورہ خفیہ رکھا جائیگا، وزیراعظم عمران خان اچانک کوئٹہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے تفصیلات میڈیا کے سامنے نہیں لائی جائینگی اور وزیراعظم عمران خان خاموشی سے کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ہزارہ متاثرین سے ملاقات کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہوسکتے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرین کے مطالبات پر حکومتی سطح پر غور و خوض کے بعد وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی وقت دورہ متوقع ہے۔

اس سے قبل ہزارہ متاثرین نے کان کنوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف میتیں سڑک پر رکھ کر وزیراعظم کی آمد تک تدفین سے انکار کیا تھا، حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، علی زیدی اور ذلفی بخاری کے دور کوئٹہ کے باوجود متاثرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند، شہری محصور، پروازیں منسوخ

آج مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ہزارہ متاثرین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ روانہ ہوچکی ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاحال کوئٹہ روانہ نہیں ہوسکے۔

Related Posts