وزیر اعظم کی چوہدری برادری سے ملاقات، ق لیگ کا مکمل حمایت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی چوہدری برادری سے ملاقات، ق لیگ کا مکمل حمایت کا اعلان
وزیر اعظم کی چوہدری برادری سے ملاقات، ق لیگ کا مکمل حمایت کا اعلان

لاہور: وزیر اعظم عمران خان ملک میں موجودہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے اور تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد متحرک ہو گئے،وزیر اعظم نے چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران چوہدری برادران نے یقین دہای کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

چوہدری برادران کی رہائشگاہ پہنچے پر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری مونس الہی، چودھری سالک، شافع حسین، حسین الٰہی، منتہیٰ اشرف، محمد خان بھٹی، طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔

حکومتی وفد میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزرار، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وفاقی وزیر تعلیم، شفقت محمود، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار، پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

اس دوران عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ اس دوران مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

دوران ملاقات چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ 14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو بتا دیا تھا عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو وہ پہاڑ پر اور ہم زمین کے نیچے دھنس جائینگے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو، آپ کے ساتھ سیاست کریں گے، عدام اعتماد کی باتیں افسانے ہیں۔

وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے محاذ پر متحرک ہوئے ہیں اور عوامی ریلیف کے اقدامات میں بھی وزیر اعظم نے سب کو حیران کردیا۔دوسری جانب وزیر اعظم سیاسی صورت حال کے تناظر میں تیزی سے سیاسی کارڈز کھیلنے لگے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم کی پنجاب کے چار ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ سے طویل ملاقات ہوئی، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر فعال کرنے کے لیے وزیراعظم نے خود رابطوں کا محاز سنبھال لیا۔اُدھر وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے بھی رابطے تیز کردئیے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق سے رابطوں کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی وزیر اعظم کی جلد ملاقات ہوگی۔

Related Posts