وزیر اعظم پاکستان برادر اسلامی ملک بحرین کے سرکاری دورے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ہیں۔ ائیر پورٹ پر پاکستانی حکام نے انہیں رخصت کیا۔
بحرین دورے کے موقعے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کے علاوہ دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
سرکاری دورۂ بحرین کے دوران وزیر اعظم کی شاہِ بحرین سمیت بحرین کی دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی جن کے دوران پاک بحرین تعلقات سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
شاہِ بحرین حماد بن الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بحرین دورے کی دعوت دی ہے۔ اراکینِ کابینہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی دورۂ بحرین کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ بحرین