رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیر اعظم
رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی مالیاتی احتساب، شفافیت پر رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے اس لیے مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غیر مساوی معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے جبکہ شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے۔پاکستان رپورٹ کی سفارشات کی توثیق کرتا ہے، رپورٹ کی سفارشات کے مطابق اقدامات سے ترقی پذیر ممالک سے مالیاتی بوجھ کم ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امیر ملکوں پر غریب ممالک سے لوٹی گئی دولت فوری اور غیر مشروط طور پر واپس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے چوری شدہ اثاثوں کی واپسی سے غربت کے خاتمے، عدم مساوات میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے سدباب سمیت انسانی حقوق کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

Related Posts