وزیراعظم کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM calls for timely completion of development projects in Karachi

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پائیدار بنیاد پر تمام مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی ترقیاتی پروجیکٹ کے تحت 100 سے زائد منصوبوں کا پلان بنایا گیا جو 1اعشاریہ 117 کھرب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے قبل مستحق مکینوں کیلئے متبادل رہائش کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور کراچی میں تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔

دوسری جانب ہالینڈ کی ایک کمپنی نے 1.3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی میں پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ اور بجلی کی پیداوار کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کراچی کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے،فردوس شمیم نقوی

ڈ چ کمپنی کی تجویز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی۔ ڈچ کمپنی نے راوی سٹی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری اور لاہور میں قابل تجدید توانائی پلانٹ کے قیام کے لئے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی ترقیاتی اتھارٹی کے منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Posts