کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم ڈاؤن اسٹریم سیکٹر میں موجودہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے کا روباروں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔
انہو ں نے مزید کہاکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پہلے ہی کافی دباؤ میں ہے اور مستقبل قریب میں بھی اسی طرح رہے گی جس کی وجوہات میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، روپے کی قدر میں کمی اور بے یقینی شامل ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے پٹرولیم ڈیلرز کے لیے کاروبار کرنے کی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس میں کم از کم اجرت 25,000روپے،فیول کی قیمتوں میں افراط زر کی وجہ سے ڈیمانڈ میں کمی اور کم ہوتے ہو ئے پرافٹ مارجن نے اس شعبہ کو غیر منافع بخش بنا دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے کوکنگ آئل سستا کرنے کا فارمولا پیش کردیا
یورپی یونین کے کو آپریشن ہیڈ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ