رواں سال خلا میں قومی پرچم لہرانے والی پاکستان کی پہلی خلا باز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال خلا میں قومی پرچم لہرانے والی پاکستان کی پہلی خلا باز
رواں سال خلا میں قومی پرچم لہرانے والی پاکستان کی پہلی خلا باز

رواں سال کے اختتام سے قبل پاکستان کی پہلی خلا باز نمیرہ سلیم خلا میں قومی پرچم کو فخر سے بلند کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

نمیرہ سلیم اس سے قبل 21 اپریل 2007ء کو قطب شمالی میں بھی پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں وہ پرچم انہیں 29 جنوری 2007ء کو جنرل (ر) پرویز مشرف نے عطا کیا تھا۔ نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون تھیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

نمیرہ سلیم ورجن گیلیکٹک کی ملکیت والے خلائی مشن پر خلا میں روانہ ہونے کے لیے تیار ی کررہی ہیں، ان کا خلا میں جانا خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی نمائندگی کو ظاہر کرتا ہے اور ملک کے لیے ایک بڑی فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔

ورجن گیلیکٹک ایک خلائی سیاحت کی کمپنی ہے،جو خلا میں جانے والے مسافروں کو ذیلی خلائی پروازیں پیش کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ورجن گیلیکٹک کا مشن لوگوں کو خلائی پرواز کے حیرت اور جذبے سے متعارف کرانا ہے۔

Related Posts