پاکستان کی مسیحی ایتھلیٹ ایما عالم نے سیکڑوں حریفوں کو ہراکر ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Christian girl

کراچی :پاکستان کی نوجوان مسیحی ایتھلیٹ ایما عالم نے دنیا بھر کے 300 سے زائد حریفوں کو شکست دے کر 29 ویں ورلڈ میموری چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا ہے۔

ایما عالم نے تین روزہ مقابلوں میں 10 سے زائد مضامین میں حصہ لیا جس میں چین، کینیڈا، برطانیہ، جنوبی کوریا، ویتنام، بھارت، ملائشیا، الجیریا، امریکا، ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، لیبیا، قطر اورعراق کے کھلاڑی بھی شریک تھے۔

پاکستان کی جانب سے رواں سال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی ایما عالم اور سیدہ قصہ زہرہ نے کی، جنہوں نے ایونٹ میں متعدد عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

ورلڈ میموری چمپئن شپ کی بنیاد 1991 میں عالمی شہرت یافتہ ٹونی بوزان اور ریمنڈ کینی نے رکھی تھی تاکہ انسانی یادداشت کی ناقابل یقین طاقت پر عالمی سطح پر روشنی ڈالی جاسکے۔

1991 کے بعد سے یہ چیمپئن شپ مختلف ہائی پروفائل بین الاقوامی مقامات کا سفر کرچکی ہے ، جن میں کنگڈم آف بحرین ، کوالالمپور ، آکسفورڈ یونیورسٹی ، امپیریل کالج لندن ، رائل فیسٹیول ہال ، اولمپیا ، سنگاپور ، ہانگ کانگ ، گوانگ ، شینزین ، ہینان اور ووہان شامل ہیں۔

ایما عالم پاکستان کی مسیحی بیٹی ہے اور ایما عالم نے ملائیشیا میں تیسری ایشیاء پیسیفک میموری چیمپئن شپ اور چین میں 28 ویں ورلڈ میموری چیمپئن شپ سمیت مختلف میموری چیمپئن شپس میں حصہ لیا ہے اور اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے لاتعداد تمغے اور ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں۔

Related Posts