سعودیہ سے آئے پاکستانیوں کو ٹکٹوں کے حصول کیلئے بلیک میل کیا جانے لگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودیہ سے آئے پاکستانیوں کو ٹکٹوں کے حصول کیلئے بلیک میل کیا جانے لگا
سعودیہ سے آئے پاکستانیوں کو ٹکٹوں کے حصول کیلئے بلیک میل کیا جانے لگا

اسلام آباد:شہر اقتدارمیں پی آئی اے آفس کے باہر سعودی عرب سے آئے ہوئے پاکستانی ٹکٹوں کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے،کورونا وائرس وبا کے دوران آنے والے محنت کشوں کے ویزے 30 ستمبر2020 کو ایکسپائر ہو رہے ہیں۔

پی آئی اے کی ٹکٹوں پر سفر کرنے والے مسافر اذیت میں مبتلا ہیں،مسافر وں کا کہنا ہے کہ ہمارے ویزے 30 ستمبر کو ختم ہو جائیں گے،ہم بے روزگار ہو جائیں گے،ہم لوگ پی آئی اے کی مہنگی ٹکٹیں لے کر آئے تھے،اب ہمیں پی آئی اے کا عملہ کہہ رہا ہے کہ دو سو ڈالر مزید دیں تو پھر آپ کو ٹکٹ مل سکتی ہے۔

پی آئی اے آفس کے باہر ایجنٹ مافیا متحرک ہے،جو مختلف طریقوں سے ہمیں لوٹ رہا ہے،ستر ہزار کی ٹکٹ 130000 میں مل رہی ہے،ہم لوگ چھ ماہ سے بیکار گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں،ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ہم لوگ مزید پیسے خرچ کر سکیں۔

پی آئی اے کی ویب سائٹ پر لکھا ہوا ہے کہ 100 ڈالر وصول کیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کا عملہ 200ڈالر وصول کر رہا ہے، جس کی سفارش ہوئی ہے اس کو ٹکٹ مل جاتا ہے ہم لوگ ملک کے دور دراز علاقوں سے چار سو کلومیٹر کا سفر طویل کرکے آئے ہیں۔

صبح آٹھ بجے سے پی آئی اے آفس کے باہر کھڑے ہیں لائن میں لگے ہوئے ہیں،پی آئی اے نے فلائٹ اوپن کرکے اس کا کنٹرول اپنے پاس رکھا ہوا ہے جب کہ ہم لوگ سکون سے سو بھی نہیں سکتے کیونکہ ہمارا ویزا اگر ختم ہوگیا تو ہمارا روزگار چھن جائے گا۔

ہم لوگ زرمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں لیکن ہماری کوئی قدر نہیں،ہم حکومت سے اور وزیر خارجہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے ویزے کی معیاد بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے بات چیت کریں اور فلائٹس کو اوپن کریں تاکہ ہم لوگ بروقت اپنی ڈیوٹی پر سعودی عرب جا سکے اور اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کما سکیں۔

Related Posts