کابل: ہمسایہ ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد سے معاشی عدم استحکام پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ افغانستان پہنچ گیا ہے۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سی 130 طیارہ اتوار کے روز امدادی سامان، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات لے کر افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچا جبکہ یہ پاکستان کی طرف سے کابل حکومت کو بھیجی گئی چوتھی امداد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ آج ایک اور سی 130 طیارہ پاکستان سے امدادی سامان لے کر مزار شریف پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے مزید کہا کہ سی 130 طیارے کے ذریعے پاکستان سے بھیجا گیا امدادی سامان آج پاکستانی قونصل جنرل نے بلخ کے گورنر مولوی قدرت اللہ کے حوالے کردیا ہے۔
Today another C-130 brought relief goods from Pakistan to Mazar-e-Sharif and these goods were delivered by our Consul General to Governor Bulkh Maulvi Qudratullah. @SMQureshiPTI @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/cAnMffFpMB
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) September 12, 2021
اقوامِ متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام بھی افغانستان کی امداد کیلئے کوشاں ہے۔ حکومتِ پاکستان کی طرف سے امدادی سامان لے کر جانے والا تیسرا طیارہ ہفتے کے روز ہمسایہ ملک کے شہر خوست پہنچا تھا۔
امدادی طیارے کا سامان مقامی افغان حکام نے وصول کیا۔ امدادی سامان میں خوراک، ادویات، کوکنگ آئل، مکئی کا تیل اور زندگی بچانے والی ادویات افغانستان بھیجی گئیں، امداد کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں معاشی بدحالی کا خدشہ، اقوامِ متحدہ کی فوری امداد کی اپیل