پاکستان کی عالمی مسابقتی انڈیکس میں 3 درجے تنزلی، 110 ویں پوزیشن پر آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

world econimic forum
پاکستان کی عالمی مسابقتی انڈیکس میں تنزلی، 110 ویں پوزیشن پر آگیا

اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی انڈیکس (جی سی آئی) کی درجہ بندی جاری کردی،  پاکستان کی مسابقتی لحاظ سے درجہ بندی 3درجے کم ہوکر141 ممالک میں سے 110 ویں نمبر پر ہوگئی۔

 ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف)  مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کی ہے جس میں مسابقت کو ماپنے کا نیا طریق کار اختیار کیا گیا ہے اور ایسے اعشاریے شامل کیے گئے ہیں جو زیادہ علم اور ڈیجیٹل کی بنیاد پر ایکو سسٹمز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اگر اس فورم کی گزشتہ سال کی رپورٹ دیکھیں تو 2018 میں پاکستان 140 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر تھا تاہم 2019 کی رپورٹ کے مطابق  مجموعی درجہ بندی میں پاکستان کی اداروں کی کارکردی میں بہتری آئی اور یہ 109 سے 107 رہی۔

دہشت گردی کی درجہ بندی میں پاکستان کا آخری نمبر ہے ،دہشت گردی انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 140 سے بڑھ کر 141 ہوگیا ،  سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر جبکہ سول ایوی ایشن اکتالیسویں نمبر پر رہیں۔ پاکستان ریلوے پانچ پوائنٹ اضافے کے ساتھ سینتالیسویں نمبر پر رہی۔ اسی طرح عالمی درجہ بندی میں نیب ایک سو ایک نمبر پر رہی۔

اسٹیٹ  بینک آف پاکستان عالمی درجہ بندی میں93 جبکہ پولیس اٹھانے نمبر پر رہی۔ تاہم انفراسٹرکچر کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 93 سے گر کر105 اور انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن اختیار کرنے میں پاکستان کا نمبر 127 سے تنزلی کا شکار ہو کر 131 پر پہنچ گیا ہے

رپورٹ کے مطابق مزدور مارکیٹ ایک درجہ بہتری کے بعد 120 ہوگئی جبکہ مالیاتی نظام کی درجہ بندی گراوٹ کا شکار رہی اور یہ 89 سے گر کر 99 ہوگئی جبکہ مارکیٹ حجم کی یہ درجہ بندی 29 پر رہی اور سازگار کاروباری ماحول کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی اور یہ 52 درجے پر رہی، اس کے علاوہ تخلیقی صلاحیت میں درجہ بندی گری اور یہ 75 سے 79 پر آگئی۔

عالمی مسابقتی انڈیکس میں سنگاپور پہلے نمبر پرہے،  امریکا دوسرے ، سوئٹزر لینڈ پانچویں اور ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے ، فہرست میں بھارت کا 68واں، سری لنکا کا 84واں اور بنگلہ دیش 105ویں نمبر پر ہے۔

Related Posts