پاک بحریہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا تجربہ کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا تجربہ کامیاب
پاک بحریہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا تجربہ کامیاب

کراچی: پاک بحریہ کے ائیر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے آج زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ کیا جسے نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ملکی دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے جبکہ بحریہ کی آپریشنل صلاحیتیں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کے تجربے سے مزید مستحکم ہوئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا جس پر امیر البحر نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک بحریہ نے اکتوبر کے دوران بھی اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا مکمل کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اینٹی شپ میزائلز سطحِ سمندر اور فضا سے فائرنگ کی شاندار صلاحیت کے حامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ، نیول چیف کا اظہارِ اطمینان

Related Posts