پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Naval Peace Exercise

کراچی :پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغازہوگیا، مشقتیں 16 فروری تک جاری رہیں گی۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بحری مشق امن کے آغازپر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے، مشق امن میں شریک ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں، مشق امن پسند ممالک کو یکجا ہونے کا پیغام ہے، خطے میں استحکام کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت کوشاں ہے،

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر کہا کہ امن مشق میں شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ مشقیں پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ

پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیرالقومی بحری مشقتیں 16 فروری تک جاری رہیں گی جس میں پاک بحریہ سمیت ملک ممالک سے بحری افواج کے وفد شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کا نمایاں کردار ہے اور کثیر القومی مشقوں سے پاکستان نیوی کے جوانوں کو بھی مختلف ممالک سے حربی فنون سیکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ دیگر ممالک پاک بحریہ کے تجربات سے مستفید ہوتے ہیں۔

Related Posts