اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دوست ممالک اورعالمی برادری سے اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفراء سے ملکی سیلابی صورتحال پر ہنگامی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی برادری متاثرین کو خیمے، مچھر دانیاں، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ملاقات میں آسٹریلیا، چین، جاپان، کویت، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے سفراء شریک تھے۔ جرمنی، بحرین، یورپی یونین، فرانس، اومان، قطر، برطانیہ اور سعودی عرب کے سفراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔
کے پی کے حکومت آئی ایم ایف معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، مفتاح اسماعیل
اجلاس کے شرکاء کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور حکومت کی ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں شریک سفراء کو بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 30 سال کی ریکارڈ بارش ہوئی، 13 جون کے بعد سے اب تک سیلابی ریلوں میں 900 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کی تمام سرکاری عمارتیں سیلاب متاثرین کیلئے کھولنے کا اعلان