پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے ۔ حکام نے سیریز ملتوی ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانی تھی۔

اس سے قبل ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈاؤن کےباعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے 14 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز   شروع سے ہی  مسائل سے دوچار تھی پہلے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سیریز کے انعقاد پر کالے بادل چھائے لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے  ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کی یقین دہانی کروائی لیکن پھر  افغان کرکٹ بورڈ کو لاجسٹک مسائل کا سامنا تھا۔

اس کے بعد آج افغانستان کرکٹ بورڈ سے یہ خبریں آئیں کہ سیریز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ حامد شنواری نے اس بات کی تصدیق کی لیکن چند گھنٹوں کے بعد پاکستان افغانستان سیریز ملتوی کرنے کی خبر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیسز میں پچھلے 12 سالوں سے قید 17 قیدیوں کی چیف جسٹس سے رہائی کی اپیل

Related Posts