پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3 اسمگلرز گرفتار، 27 کروڑ کی منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3 اسمگلرز گرفتار، 27 کروڑ کی منشیات برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3 اسمگلرز گرفتار، 27 کروڑ کی منشیات برآمد

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 27 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے شہر وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی 2 مسافر کوچوں میں سوار 2 مسافروں سے 7 کلو گرام سے زائد اعلیٰ معیار کی کرسٹل اور 1 مسافر کے قبضے سے ساڑھے 8 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی۔

ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں موبائل گشت کے دوران وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقے میں چھپایا گیا غیر قانونی 51 ہزار 800 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 27 کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے 17 ارب روپے سے زائد کی منشیات برآمد کی ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے 4 روز قبل منشیات کی سخت چیکنگ کی۔ کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پسنی کے علاقے جنرل ایریا شادی کور میں بھاری منشیات کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز اور پاک فوج کی کارروائی، 17 ارب کی منشیات برآمد

Related Posts