راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 انسداد دہشتگردی مرکز پبی خیبر پختونخواہ میں اختتام پذیر ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقوں البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں انعقاد کیا گیا، پاکستان سپیشل سروسز گروپ نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشترکہ مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سلطنت بحرین کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل عبدالرحمان راشد ال سعد اور جنرل آفیسر کمانڈنگ کی سربارہی میں تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 2 ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی ،کلیئرنس آپریشن کیے گئے، مشقوں میں ایریا کلیئرنس، فضائی مدد کے ساتھ اپریشن، آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی مشقیں بھی کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ ریلیز کردیا