اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات10 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں۔
وفاقی حکومت نے معاشی مسائل کے باوجود مہنگائی کنٹرول کی،گورنرسندھ
گڈزٹرانسپورٹرزکا بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
پاکستان میں پیٹرول دیگر ممالک کی نسبت آج بھی سستا ہے، علی زیدی
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 75 پیسے فی لٹر اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور شروع کردیاگیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آیا جس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں اور تاجر برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔عوام کا کہنا تھا کہ ہم پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مختلف شرح سے اضافہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے پيٹرول 4 روپے ليٹر مہنگا کردیا