صدر اور وزیر اعظم کی ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ میں عدم شرکت، صرف وزیر اعلیٰ سندھ شریک ہوئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر اور وزیر اعظم کی ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ میں عدم شرکت، صرف وزیر اعلیٰ سندھ شریک ہوئے
صدر اور وزیر اعظم کی ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ میں عدم شرکت، صرف وزیر اعلیٰ سندھ شریک ہوئے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ واحد سرکاری شخصیت تھے جنہوں نے پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی جو فیصل مسجد اسلام آباد کے قریب  ہونے کے باوجود  پاکستانی ایٹمی سائنسدان کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔

یہی نہیں، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ واحد وزیراعلیٰ تھے،جنہوں نے خراب موسم کے باوجود اسلام آباد کا سفر کیا اور عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس سے قبل پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ ملک اور قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کے لیے سرکاری تدفین کا اعلان کیا تھا اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کو پاکستان کا قومی پرچم سرنگو رہا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جو کچھ عرصے سے بیمار تھے، آج 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔عبدالقدیر خان کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا باپ سمجھا جاتا تھا اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹم بم بنانے کے باعث وہ قومی ہیرو ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیرخان سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آبادمیں سپرد خاک

ڈاکٹر خان کی طبیعت گزشتہ رات بگڑنے لگی تھی، جس کے بعد انہیں صبح ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

Related Posts