نائجیرین کرپٹو کرنسی ’روکو‘ کو یورپی ورچوئل کرنسی کا لائسنس مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائجیرین کرپٹو کرنسی ایکسچینج روکو کو یورپی ورچوئل کرسی کا لائسنس مل گیا۔

نائجیرین کرپٹو کرنسی ایکسچینج روکو کو دوسال کے انتظار کے بعد یورپی اکنامک ایریا کے لئے ورچوئل کرنسی کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد کرنسی 30 ممالک میں کام کرنے اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے اندر کام کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال کا ملک میں تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنیکا حکم

کوائن ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے روکو کے سی ای او نے کہا کہ وہ کرپٹو کرنسی میں نئے آنے والے لوگوں کو راغب کرنے کی کوشش کرینگے، ساتھ ہی نائجیرین کرپٹوکرنسی روکو کو امید ہے کہ سال 2023 کے آخر تک یہ 5 لاکھ سے زائد صارفین تک پہنچ جائے گی۔

کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ گزشتہ سال بیرون ملک میں رہنے والے افریقیوں نے کرپٹو کے ذریعے سے اپنے رشتہ داروں کو 5 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجی ہے۔

دوسری جانب مشہورومعروف کرپٹو اور اسٹاکس سافٹ وئیر بائنانس نے 100 ملازمین فارغ کیے جانے کی تصدیق کردی۔ بائنانس کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ معروف کمپنی کنسینسز کے 100 سے زائد ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

امریکی شہر نیو یارک سٹی میں قائم کنسینسز کے ایتھیرم اسٹوڈیو اور ہیڈ کوارٹر میں کم و بیش 900 ملازمین کام کرتے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

کرپٹو کرنسی سے کمائی کرنے والوں کیلئے رواں ہفتہ پہلے ہی مندی پر مبنی رہا جس میں امریکی ایکسچینج کوائن بیس نے گزشتہ روز اپنے 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا جو کم و بیش 950 افراد بنتے ہیں۔

Related Posts