ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پہلے میچ میں پاکستان کا جم کر مقابلہ کرینگے۔نیوزی لینڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پہلے میچ میں پاکستان کا جم کر مقابلہ کرینگے۔نیوزی لینڈ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پہلے میچ میں پاکستان کا جم کر مقابلہ کرینگے۔نیوزی لینڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کاجم کر مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گیری اسٹیڈ نے پاکستان سے مقابلے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے میچ کی کوئی پریشانی نہیں تاہم پاکستان میں کرکٹ کی منسوخی افسوسناک رہی جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بھی پاکستان کے ساتھ مقابلے کو یاد کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کرچکی ہے اور پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف اچھاکھیل پیش کریں گے۔ ایک وقت میں ایک میچ کی پالیسی پر عمل کریں گے۔

ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے  کہا کہ پاکستان سے کرکٹ کا مقابلہ اچھی فضا اور حوصلہ افزا ماحول میں ہونے کی توقع ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہمارا گروپ مشکل ٹیموں پر مشتمل ہے۔ جو ٹیمیں ورلڈ کپ جیت سکتی ہیں، ان کی تعداد 6 سے 7 ہے۔

خیال رہے کہ ا،س سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ون ڈے میچ شروع ہونے سے قبل ہی منسوخ کردیا گیا، پی سی بی حکام کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کمروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

باوثوق ذرائع کا گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو کہنا تھا کہ میچ شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم نے سیکیورٹی انتظامات کا بہانہ بنایا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ انہیں بھارت سے جعلی تھریٹس بھیجے گئے تھے جن پر تحقیقات سے قبل ہی میچ منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ  منسوخ کردیا گیا

Related Posts