کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، این ڈی ایم اے بھی شہر کی ترقی کیلئے 7 ارب دیگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government decides to restore town system in Karachi

کراچی: شہر قائد کی ترقی و بحالی کیلئے منصوبہ بندی جاری، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں، این ڈی ایم اے بھی کراچی کی ترقی کیلئے 7 ارب روپے دیگا۔

ملک کے معاشی مرکز کی بہتری کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اگلے تین سالوں میں 739 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں کی فنڈنگ ​​پی ایس ڈی پی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سپریم کورٹ فنڈ سے جاری کی جائے گی۔

بین الاقوامی قرض دہندگان سے کراچی تبدیلی منصوبے کے لئے فنڈ لینے کی بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں جبکہ وزارت قانون بھی سپریم کورٹ فنڈ کو استعمال کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرے گی۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فنڈ کو استعمال نہ کرنے کی صورت میں تکنیکی گرانٹ کے ذریعے فنڈز کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ این ڈی ایم اے بھی کراچی تبدیلی منصوبے کے لئے سات ارب روپے فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنیکا حکم

اس منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون کی زیر صدارت ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

ممبر منصوبہ بندی کی سربراہی میں نگرانی اور تشخیص کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز ہے۔

Related Posts