کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کا ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف کو قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت جو این آئی سی وی ڈی جیسے ہمارے بہترین ہسپتالوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، اس نے پشاور میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات ناصر شاہ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کا علاج پشاور میں شروع ہوا اور پھر انہیں مزید علاج کیلئے اسلام آباد لایا گیا، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔یاد رکھئے گا کہ خیبر پختونخوا پر پی ٹی آئی 8 سال سے حکومت کر رہی ہے۔
The Fed Govt , which is campaigning against the best hospitals like #NICVD, did not have a single hospital in Peshawar where Justice Waqar was treated and he was brought to ISB for treatment but by then it was too late. Remember that PTI has been ruling in KP for almost 8yrs.
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) November 16, 2020