نادر علی کے سخت سوالات، سنیتا مارشل کا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادر علی کے سخت سوالات، سنیتا مارشل کا بیان سامنے آگیا
نادر علی کے سخت سوالات، سنیتا مارشل کا بیان سامنے آگیا

ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ یوٹیوبر نادر علی کو ان کے سوالات کے باعث مزید ہراساں نہ کریں۔

سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ میں آپ سب سے یہ بھی درخواست کروں گی کہ برائے مہربانی انٹرویو لینے والے کو مزید ہراساں نہ کریں ‘۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

سنیتا مارشل کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں شو کے تمام میزبانوں جو انٹرویو لیتے ہیں، انہیں کہنا چاہوں گی کہ برائے مہربانی مستقبل میں اس قسم کے ذاتی نوعیت کے سوالات مت کیجیے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے یو ٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی، جس میں نادر علی نے ان سے مذہب سے متعلق سخت سوالات کئے تھے۔

نادر نے سنیتا مارشل سے یہ بھی کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور مسلسل ان کے مذہب سے متعلق سوالات کرتے رہے، جس کے باعث سنیتا مارشل انتہائی غیر آرام دہ صورتحال میں نظر آئیں۔

مزید پڑھیں:بچے مسلمان ہیں، میرا ابھی اسلام لانے کا کوئی ارادہ نہیں، سنیتا مارشل

یاد رہے کہ مذکورہ نادر علی پر مذکورہ پروگرام کے بعد تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts