فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصل آباد: حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ عمران خان کے کاغذات اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے کے غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی دستخط تصدیق معاملے کی وجہ سے مسترد نہیں ہوئے۔

’پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی اثاثوں کی تفصیل اطمینان بخش نہ ہونے پر مسترد ہوئے۔میڈیا سے گزارش ہے کہ تصدیق کے بغیر خبر نشر نہ کرے۔‘

منگل کے دن کراچی کے تینوں حلقوں این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو مسترد کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:شہباز گِل کی طبیعت ناساز، جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے بیک وقت ضمنی انتخابات لڑ رہے ہیں۔

Related Posts