کراچی: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ کردیا گیاجس کے بعد قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیری فارمرز کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں تقریباً یومیہ 50 لاکھ لیٹر دودھ کی کھپت ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے چند روز قبل دودھ کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے ایک جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی تاہم ڈیری فارمرز نے کمیٹی کی تجاویز آنے سے پہلے ہی من مانا اضافہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا 120 ارب کا پیکیج، ریلیف کس کو اور کیسے ملے گا، مکمل طریقہ کار