منشا پاشا کا بیماری سے صحتیاب ہونے پر مسرت کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منشا پاشا کا بیماری سے صحتیاب ہونے پر مسرت کا اظہار
منشا پاشا کا بیماری سے صحتیاب ہونے پر مسرت کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے بیماری سے صحتیاب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر کو بے حد سراہا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے مختصر پیغام کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا نے گلابی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اپنے مختصر پیغام میں گزشتہ روز اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ آج میں اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے کام پر واپس آگئی ہوں جس پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

پیغام میں بیماری سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ منشا پاشا نے مزید کہا کہ اپنے کام کا سلسلہ بحال کرنا مسرت کا باعث ہے، سچ یہی ہے کہ صحت سب سے بڑی نعمت ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ منشا پاشا نے اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 دن سے علیل تھیں۔ انہوں نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

 منشا پاشا نے مداحوں کو بیماری کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم گزشتہ ماہ ان کا کہنا تھا کہ میں آہستہ آہستہ روبہ صحت ہورہی ہوں۔ اداکارہ نے بیماری میں خیال رکھنے والے اہلِ خانہ اور طبی عملے سمیت تیمار داری کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید پڑھیں: منشا پاشا بیمار ہوگئیں، صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست

Related Posts