اُشنا شاہ کا حکومت سے پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ بنانے کے اقدامات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُشنا شاہ کا حکومت سے پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ بنانے کے اقدامات کا مطالبہ
اُشنا شاہ کا حکومت سے پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ بنانے کے اقدامات کا مطالبہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے حکومت سے پاکستان کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے سوشل میڈیا ایپس بند کردی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اُشنا شاہ نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ٹک ٹاک پر پابندی کی بجائے اپنی ترجیحات کو از سرِ نو متعین کرنا ہوگا تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے مسائل حل کیے جاسکیں۔

مشہورومعروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اپنے صارفین کو تخلیقی ریلیف فراہم کرتی ہے، ملکی اداروں کو پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی جبکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں سنجیدہ مسائل موجود ہیں۔

معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ ملک میں خواتین کے حقوق کا استحصال، جانوروں سے بد سلوکی اور محدود سوچ اہم مسائل ہیں جن پر ادارہ جاتی سطح پر شاید ہی کبھی توجہ دی جاتی ہو اور ٹک ٹاک ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جسے حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ویکسین کی 2 لازمی خوراکیں لگوانے کے بعد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں، اُشنا شاہ نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں ویکسین نہ لگواتی تو کیا ہوتا؟

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے لاکھوں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے کے بعد بھی میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

مزید پڑھیں: ویکسین نہ لگواتی تو کیا ہوتا؟ اُشنا شاہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

Related Posts