مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال بمباری سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بھارت کی طرف سے شیلنگ شام کے وقت تک جاری رہی۔
ایل او سی (لائن آف کنٹرول) کی دوسری جانب سے کی جانے والی بھارتی فوج کی شیلنگ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے سماہنی سیکٹر اور ضلع حویلی کے نیزا پیرا سیکٹر میں گزشتہ صبح کی گئی جس سے پیرا سیکٹر کے گاؤں میں نور جہاں نامی 40 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج بھی مارشل لاء دور کی طرح ہر بات پر آرڈیننس جاری کردیا جاتا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
نیزا پیرا سیکٹر گاؤں کے 70 سالہ محمد دین اور 55 سالہ راشدہ بیگم کے ساتھ ساتھ سماہنی سیکٹر کے بنڈالہ سری گاؤں سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ ظاہر شاہ بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 41 افراد اب تک شہید اور 190 زخمی ہوئے جبکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے عام شہریوں پر بمباری نومبر 2003ء کو پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے جبکہ ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آنے کے باعث اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں آرمی چیف کی میزبانی میں معیشت اور سلامتی کے باہمی تعلق کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جب میں ملک بھر کے تاجر حضرات اور معاشی حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ