وزیراعلیٰ سندھ کا پیش کردہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان
وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پیش کردہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اعداد و شمار کی دونمبری میں وزیر اعلیٰ کھلاڑیوں کے کھلاڑی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کی حیثیت اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنے اپنوں کے مانند ہے۔ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غیر فعال ہے۔ سندھ میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی رواج نہیں ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے 14 سو ارب روپے وزیر اعلیٰ نے زرداری کے چہیتوں کو نواز دیئے ہیں۔ صوبے کی تجوری پر وائٹ کالر ڈاکو مسلط ہیں سندھ کا منشی قابل اعتبار نہیں ہے۔ سندھ حکومت اسکیموں کے نام پر عوام کی جیبوں پر حملہ آور ہورہی ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس صوبہ چلانے کی صلاحیت کا فقدان ہے۔ سندھ حکومت کا پیش کیا ہوا بجٹ مسترد کرتے ہیں۔

بجٹ کے اعدادوشمار پر تنقید کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 13 سالوں میں سندھ حکومت کے پاس 8912 ارب روپے آئے تھے جس میں سے 80 فیصد وفاقی نے دیئے تھے۔ 7 ہزار 2 سو 36 ارب پارٹی میں چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال صرف 16 سو 46 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے تھے۔ تعلیم پر ایک ہزار چار سو پچاس ارب خرچ کیے مگر پھر اسکولوں میں گائے بھینسیں بندھی ہوئی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسکول ٹوٹے پھوٹے ہوئے ہیں، صحت پر 768 ارب روپے خرچ ہوئے مگر اسپتالوں میں دوائیاں دستیاب نہیں ہیں۔ امن و امان پر 800 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔ بلدیات پر 645 ارب خرچ کیے گئے مگر کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔

Related Posts