کراچی: عوام کی بیحد پذیرائی کے بعد اداکار فیروز خان اور اقراء عزیز کا ڈرامہ خدا اور محبت آن ایئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ڈرامہ کی کاسٹ میں اقراء عزیز ، فیروز خان ، جنید خان ، جاوید شیخ ، طوبیٰ صدیقی ، سنیتا مارشل ، روبینہ اشرف ، عاصمہ عباس اور عثمان پیرزادہ شامل ہیں۔
خدا اور محبت پہلی بار 2011 میں نشر کیا گیا تھا اور اس کی کہانی اور کردار ابھی بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ ڈرامہ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز ہوا اور تیسرا سیزن کل رات کو نشر ہوا۔
کہانی میں معاشرے میں محبت ، معاشرتی مسائل ، سنجیدگی ، سسپنس اور حقیقت کو اجاگر کیا گیا ہے۔پہلی قسط کے بعد خدا اور محبت اور اقراء عزیز کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ایک ٹرینڈنگ ٹاپک بن گیا۔
اقراء عزیز کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے اتنی شہرت ملی کہ اب فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اقراء عزیز کا انوکھا خراجِ تحسین، پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت حسین سنجے لیلا بھنسالی بن گئے
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ میری یہ سوچ ہے کہ ٹی وی عوام تک اپنی کارکردگی پہنچانے کیلئے ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ جہاں سینما یا کیبل نہ ہو، وہاں ٹی وی ضرور پایا جاتا ہے۔
Feroze as Fedi 🔥
The way he have changed his accent to sound Lahori and all that good looks… amazing!#KhudaAurMohabbat3 pic.twitter.com/GgXK7fxrsY— fudge. (@agirlnamedfajar) February 13, 2021
From teaser, trailer and OST I know I'm ended crying 😭😭 still I'm going to watch #KhudaAurMohabbat3 #FerozeKhan #IqraAziz @HellyS_galaxy @LoveSanaya4ever @MohiniVMiglani @ShahidzAnnie @SedWitchhh @ShrewZeenia @IshuChukki @LubzCreation @PareezaySheikh @Farah_creations pic.twitter.com/M7McV8j8MU
— Snehal 스네할 (@salmanholicBhai) February 12, 2021
Loved the first episode of #KhudaAurMohabbat3
Iqra and Feroz are Salying the roles.
And I actually really liked Feroz’s neighbor character. Nok jhok pic.twitter.com/n5zKKFIgNL— ÑøMį (@noman25797) February 13, 2021