لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہراسانی کے واقعہ نے خواتین کے خلاف بیانات کے حوالے سے مشہورمصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کو خواتین کے حق میں بولنے پر مجبور کردیا۔
خواتین کے حوالے سے اکثر متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے یوم آزادی پر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے حالیہ واقعے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے مجرموں کو پاکستان کی بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔
مینار پاکستان پر اپنی ہی بہن بیٹی پر ٹوٹ پڑنے والو آج تم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ تم اپنے دین اور نبی کے احکامات کی کیسے توہین کرتے ہو۔ خدا تمہیں غارت کرے۔
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) August 17, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’مینارِ پاکستان پر اپنی ہی بہن بیٹی پر ٹوٹ پڑنے والو آج تم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ تم اپنے دین اور نبیﷺ کے احکامات کی کیسے توہین کرتے ہو۔‘
اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار عاصم اظہر نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی، چھینا جھپٹی، لوٹ مار اور توہین آمیز سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔
مزید پڑھیں:جشن آزادی:عائشہ اکرم کے بعدمینارپاکستان پرایک اورخاتون کو ہراساں کرنےکی ویڈیو وائرل