کرم اللہ وقاصی کے ایم سی میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karamullah Waqasi appointed focal person of Sindh government in KMC

کراچی : وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سابق قائد حزب اخلاف برائے سٹی کونسل کے ایم سی کرم اللہ وقاصی کو کے ایم سی میں حکومت سندھ کا فوکل پرسن مقررکر دیا گیا ۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے پرائیوٹ سیکریٹری فیاض حسین نے حکم نامہ نمبر No:PS/MIN/LG/F/RA/2019/49جاری کر دیا ہے جس میں انہیں خالصتاََ اعزازی طور پر نامزد کیا گیا ہے جس کے تحت انہیں حکومت کی جانب سے کسی بھی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکم نامے کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ اعزازی عہدہ پرائیوٹ نوعیت کا ہے اس پر کرم اللہ وقاصی کو کوئی اختیار نہیں ہے ،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حکم ناموں کے بجائے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی سطح پر ایک ایسی کمیٹی بنائی جاتی جو بااختیار ہوتی جبکہ اس میں سابق نمائندوں کے علاوہ بلدیاتی رپورٹنگ کا تجربہ رکھنے والے صحافیوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو کمیٹی بہتر اور مثبت نتائج بر آمد کر سکے گی۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات کے کے ایم سی میں فوکل پرسن نامزد ہونے والے سابق قائد حزب اختلاف کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام وزیر بلدیات کی معاونت کرنا ہوگا ، میں4 سال قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے کے ایم سی کے معاملات سے اجھی طرح واقف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کے ایم سی سے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے تحریری طور پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو مشورے دوں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا کی خبروں سے کے ایم سی کو بہتر بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:کے ایم سی محکمہ ویلفیئر میں کرپشن کا بازار گرم ،میئر نے شہر کو لاوارث چھوڑا دیا، کرم اللہ وقاصی

کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کے ایم سی پر ایک مافیا کا قبضہ ہے ،جنہوں نے اس شہر کو برباد اور ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، ہم اس مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Related Posts