اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے، اجلاس میں حکومت مخالف آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں غورکیا جارہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہو گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ شریک ہیں،پیپلزپارٹی کے وفد میں فرحت اللہ بابر، نئیر بخاری، مصطفی کھوکھر، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ، اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی، نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاصل بزنجو اور جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان انس نورانی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس