بلوچستان، حب میں گاڑی پر کریکر حملہ، مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، حب میں گاڑی پر کریکر حملہ، مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا
بلوچستان، حب میں گاڑی پر کریکر حملہ، مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا

کوئٹہ: پاکستان کے 49ویں گنجان آباد ترین شہر حب میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مقامی صحافی جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دہشت گردوں نے گاڑی کو نشانہ بنایا، کریکر حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تاہم مقامی صحافی علاج کے دوران ہی چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں:

چاؤلہ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی میں بدفعلی کیلئے 5کمسن بچے اغواء، ملزم گرفتار 

تھانہ سہالہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

حب پولیس کے مطابق گاڑی پر کریکر پھینکنے والے نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مقامی صحافی شاہد زہری کریکر حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیاجائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں گھر کے باہر کھیلنے والے 2 بچے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 بچوں میں سے 2ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل چل بسے۔

لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر ہر حال میں قابو پائیں گے۔ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

 

Related Posts