ناظم جوکھیو سے لوکیشن میچ کرگئی، جام اویس کیخلاف کیس مضبوط، جام کریم روپوش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم جوکھیو سے لوکیشن میچ کرگئی، جام اویس کیخلاف کیس مضبوط، جام کریم روپوش
ناظم جوکھیو سے لوکیشن میچ کرگئی، جام اویس کیخلاف کیس مضبوط، جام کریم روپوش

کراچی پولیس نے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی قتل کے وقت موجودگی کے شواہد ڈھونڈ نکالے۔ مقتول اور ملزم کی لوکیشن میچ کرگئی، مبینہ ملزم رکنِ قومی اسمبلی جام کریم تاحال پولیس کی گرفت میں نہ سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جام اویس کے فارم ہاؤس سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرکے ڈیجیٹل ریکارڈ کو کیس کا حصہ بنالیا گیا جبکہ گواہوں کے بیانات بھی لے لیے گئے ہیں۔ مقتول کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ناظم جوکھیو قتل کیس میں وائلڈ لائف افسران بھی شاملِ تفتیش

کراچی، سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ

باوثوق ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام کو رکن سندھ اسمبلی جام کریم کے سیکریٹری نیاز سالار کے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل کو کیے گئے فون کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، نیازسالارکے فون کے بعد ناظم جوکھیو کی لوکیشن قتل کی جگہ پرآئی۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ ناظم جوکھیو اپنے بھائی افضل کے ہمراہ تقریباً 12 بجے جام ہاؤس پہنچا جہاں مبینہ طورپرجام کریم نے مقتول ناظم جوکھیو کو  تھپڑ مارے اور گن مینوں نے معمولی تشدد کیا۔

مبینہ طورپر ملزم جام کریم نے ناظم جوکھیو کو قید کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  فیصلہ صبح ہوگا۔ رات3 بجے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل کو گھر روانہ کردیا گیا، افضل کو روانہ کیے جانے کے بعد مبینہ طور پر جام کریم سونے چلے گئے۔

رات تقریباً 3 بجےجام اویس جاگے تو انہیں ناظم جوکھیوکے قید ہونےکا پتاچلا۔ جام اویس کے اٹھنے کے بعد ناظم جوکھیو پربدترین تشدد کیا گیا، پوسٹ مارٹم میں ناظم جوکھیوکےقتل کا وقت بھی صبح 5 بجے کا ہے۔

مقتول ناظم جوکھیو پر تشدد میں رکن اسمبلی جام اویس خود ملوث تھے یا ان کے کہنے پر کیا گیا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ گرفتار ملزمان کے بیانات لے لیے گئے ہیں اور جلد مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related Posts