منامہ: اسرائیل نے ایک سال قبل خلیجی ریاست بحرین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد بحرین میں اپنا پہلا سفیر نامزد کردیاہے۔
بحرین میں نامزد اسرائیلی سفیر نے آٹھ ماہ تک متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارت خانے میں عارضی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں، امارات پہلی خلیجی ریاست جس کے ساتھ اسرائیل نے گزشتہ سال اگست میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔
ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے امریکی معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بعد میں سوڈان اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کئے تھے۔
تم تعيين الدبلوماسي الإسرائيلي المخضرم إيتان نأيه @AmbassadorNaeh اليوم أول سفير لإسرائيل في البحرين، وقد عمل خلال الأشهر الماضية بمنصب القائم باعمال السفارة الاسرائيلية في أبو ظبي 🇦🇪🇧🇭🇮🇱 pic.twitter.com/VcbF3rZVtG
— إسرائيل في الخليج (@IsraelintheGulf) September 2, 2021
واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ جارحیت کے بعد جہاں دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف غم و غصہ بڑھ رہا ہے وہیں مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے اور تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ایک اور اسلامی ملک کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری مکمل، مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر